جناب وزیر اعظم ! یہ ہے وہ ٹرالرمافیا جو گوادر سے روزگار چھین رہا ہے ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

گوادر (ثاقب ابراہیم غوری سے) وزیر اعظم عمران خان نے آج سماجی رابطہ کی ایک سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبہ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس ضمن میں وہ وزیر اعلی بلوچستان سے بات کریں گے۔ اس پیغام کے ساتھ ہی گوادر میں ماہی گیروں کے رہنماء نے اپنے ٹوئیٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹرالر مافیا گوادر کے صاف و شفاف سمندر میں غیر قانونی جال سے مچھلی کا شکارکررہے ہیں اور ساتھ ساتھ سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ آپ ڈیڑھ منٹ کی یہ ویڈیو دیکھیں کہ کیسے گوادر کے حق روزگار پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، سمندری حیات کی نسل کشی ہو رہی ہے اس ظلم کے خاتمے کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں۔ یقین دہانی کروائی جاتی ہے، علمدرآمد نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں