لانگ مارچ کا آغاز،عمران خان نے پلان تبدیل کرکے سرپرائز دے دیا

یوتھ ویژن نیوز(مانٹرنگ ڈسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف  لانگ مارچ کا آغاز  لبرٹی چوک لاہور سے ہوگیا۔ لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نےد ھواں دار خطاب کیا۔

حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کےلیے کارکنوں کی بڑی تعداد  لبرٹی چوک پہنچی جن میں  خواتین اور بچوں کی  بڑی تعداد بھی  شامل تھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ عمران خان جمعے کی نماز کے بعد کنٹینر پر پہنچے اور اپنے دھماکے دار خطاب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔ 

اس وقت  تحریک انصاف کی سینئر قیادت مرکزی کنٹینر  پر سوار ہے  جن میں عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ اور لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا  ہے کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہن کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے ۔ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔ اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک ،داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا۔

لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا۔ دوسرے روز ہفتے کو مریدکے ،کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں