روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

بابراعظم اورمحمد رضوان کیلئے بُری خبر،T-20رینکنگ میں تنزلی ہوگئی

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی  تنزلی ہوگئی جبکہ محمد رضوان کے پوائنٹس بھی کم ہوگئے ہیں۔

  بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے نے دوسرے پوزیشن چھین لی، افغانستان کے راشد خان باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان پہلی، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے دوسری، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسری، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے افتخار احمد 54 ویں، فخر زمان 77 ویں اور شان مسعود 84 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمان اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، پاکستان کے حارث رؤف 15ویں اور شاداب خان 16 ویں نمبر پر موجود ہیں، محمد وسیم جونیئر 22ویں، محمد نواز 40 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 41 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی 20 آل راونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com