پاکستان کا بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پرغورشروع
یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر پاکستان نے جوابی وار تیار کرلیا
تفصیلات کےمطابق بھارت کی طرف سے پاکستان نہ آنے کے معاملے پرپی سی بی نے بھی مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا اورپی سی بی ورلڈ کپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کے اجلاس میں کہا گیا کہ پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائےگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ تنہا کوئی فیصلہ کرنےکے مجاز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری اور نوازشریف کا وقت ختم ہوچکا، کچھ بھی کرلیں شکست ہوگی،عمران خان
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے پر غور کر رہا ہے ۔
خیال رہےکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہےکہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔