حکومت کاپلٹ کر وار! عمران خان کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور رانا ثنااللہ الٹا بھی لٹک جائیں پھربھی لانگ مارچ ہوگا،عمران خان 

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا جو نیا پاکستان کے نام پر بنایا گیا، نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، بینک منیجر نےغیر قانونی بینک اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں