روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

شہبازشریف سے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر دی رائٹ آنرایبل اینجلا رینر کی ملاقات

یوتھ ویژن نیوز(ثاقب غوری سے )وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر رائٹ آنر ایبل انجیلا رینر نے ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان کے ہمراہ ملاقات کی۔

محترمہ رینر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی 16.5 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، دفاع، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کا خصوصی حوالہ دیا۔

لارڈ واجد نے وزیراعظم کو بتایا کہ برٹش پاکستانی حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے ساتھی پاکستانیوں کے لیے امداد اور بحالی کی کوششوں میں بہت زیادہ مصروف ہیں۔

دورہ کرنے والے وفد نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com