جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کےنا م ایک اورخط لکھ دیا
تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرری کی سفارش کرنے والا جوڈیشل کمیشن نو ارکان پر جبکہ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور سولہ ججز ہر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں سات سو کے قریب سٹاف ہے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ جسٹس قاضی امین کی ریٹائرمنٹ کو 187، جسٹس گلزار کو 239، جسٹس مقبول باقر 177، جسٹس مظہر عالم میاں خیل 77 اور جسٹس سجاد علی شاہ کو 46 دن گزر گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سپریم کورٹ پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ 30 فیصد کم گجائش پر کیوں چل رہی ہے۔ خدشہ ہے کہیں سپریم کورٹ غیر فعال ہی نہ ہو جائے۔ آئین انصاف کی فوری فراہمی پر پر زور دیتا ہے۔ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی زمہ داری ہے۔
Load/Hide Comments