روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ثقافتی سرگرمیو ں کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام، پنجاب کی تاریخ کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 منظور

لاہور (مبشر بلوچ سے)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ثقافتی سرگرمیو ں کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ملاقات کی۔ خیال احمد کاسترو نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ثقافتی پالیسی مرتب کرنے پر خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی پیش کرنے کا اعزاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ثقافتی پالیسی کے تحت فنکاروں کو سوشل سیفٹی نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔فنون کے فروغ اور اورنج اکانومی کے ذریعے معیشت کی سپورٹ بھی ثقافتی پالیسی کا حصہ ہیں۔ثقافتی پالیسی کے تحت صوبے میں فلم اکانومی کو فروغ ملے گا اور بیروزگار آرٹسٹس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں فلم کی بحالی کیلئے اقدامات ممکن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن رہی ہے۔قدیم ترین مستند 4 ثقافتی ورثے پنجاب میں شامل ہیں۔یونیسکو کے ذریعے مزید 9 ثقافتی مقامات کو کلچرل ہیریٹج میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میلوں اور لوک کہانیوں کی سرزمین اور آرٹ و کرافٹس اور ادب و زبان کا مستند مرکز ہے۔ سرزمین پنجاب کا ثقافتی ورثہ عالمی سطح پر سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔سرزمین پنجاب کو پر امن، ترقی پسند اور ثقافتی لحاظ سے نمو پذیر مرکز بنایا جا رہا ہے۔پنجاب میں ثقافتی ورثے کے تحفظ سے سیاحتی، معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ فروغ ثقافت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا فول پروف میکانزم وضع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب، ثقافت، تھیٹر اور لوک موسیقی اہل پنجاب کی پہچان ہے۔فروغ ثقافت کی تحریک میں صنفی مساوات کو مد نظر رکھا جائے گا۔پنجاب میں بصری اور ڈیجیٹل آرٹ کے فروغ کیلئے مربوط کاوشیں کی جائیں گی۔عوام کی تفنن طبع کیلئے پرفارمنگ آرٹ کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے ثقافتی پالیسی 2021 کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔  ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com