روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکلر برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

نئے نظام میں ملک کی معیشت کا اندازہ اس کی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر ہے، کامران بنگش

پشاور(واصب ابراہیم غوری سے) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و اطلاعات کامران خان بنگش نے کہا ہے کے حکومت خیبر پختونخوا پاکستان میں اساتذہ اور سکالرز کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات اور نصاب مہیا کرنے کے لئے تمام سہولتوں کو بروئے کار لا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں کسی بھی ملک کی معیشت کا اندازہ اس کے شعوری سرمائے کے حجم سے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں ملک کی معیشت کا اندازہ اس کی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی انگلینڈ کے مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر سی ای او آہی ایف ایم ڈیوڈ لاٹ، ڈاکٹر ڈیرمید اوبرائن چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبرج یونیورسٹی انٹرپرائزز، ڈاکٹر اگنیسکا وابنیگ ڈائریکٹر میکسول سینٹر، ڈیوڈ گل منیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی جان انوویشن سینٹر، ڈاکٹر ورڈ ہل، الاکس سمتھ انٹرنیشنل ایسوسی ایٹ افسر، بانجامین ہارٹلی ہیڈ آف آئیڈیا سپیس سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دیگر شرکاء میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر نجیب اللہ خان، کاتہینا آنند کمیونیکیشن مینیجر، ڈاکٹر ارسلان غنی شعبہ انجینئرنگ کیمبرج یونیورسٹی و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ٹریننگ، پی ایچ ڈی پروگرام، جدید انوویشن پارک سمیت سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کیمبرج یونیورسٹی انگلینڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ عہدیداران نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا اور شعبے کی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش کو مختلف شعبہ جات کی جدید لیبارٹریز، سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کا بھی دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر سی ای او آئی ایف ایم پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ لاٹ نے کہا کے پاکستان جغرافیائی، تاریخی اور سیاحت کی خوبصورتی سے مالا مال ہے ہم پاکستان میں خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے جدید سائنس و ٹیکنالوجی اور انوویشن پارک بنانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پاکستانی نوجوان محنتی اور قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں انہوں نے بتایا کہ کیمبرج یونیورسٹی انگلینڈ میں بیشتر پاکستانی سکالرز اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں پاکستانی پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخواکامران بنگش نے کہا کہ پاکستان میں اساتذہ اور سکالرز کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں خیبر پختونخوا یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء کو کیمبرج یونیورسٹی لندن سے مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستانی تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس موقع پر کیمبرج یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ نے وزیر تعلیم کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com