عمران خان کا آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویزدینےکی بات سے انکار
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے ) سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کبھی توسیع کی بات نہیں کی۔آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک موخر کرنے پر بات کی ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو۔نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا فوج کا ادارہ صرف میرٹ کی وجہ سے ہی بچا ہوا ہے۔آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ صرف یہ کہتا ہوں کہ نوازشریف اور آصف زرداری اہم تعیناتی کے اہل نہیں۔بیرونی سازش کے ذریعے چور دروازے سے آنے والوں کو اہم تقرریوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا. میں عدلیہ کو مضبوط اور آزاد دیکھنا چاہتا ہوں۔جو ادارہ ملکی مفاد میں ہے میں اس کیساتھ کھڑا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے ان سوئنگ یارکر مار کر ان سب کو پھنسا دیا ہے۔ حکومتی اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔ قوم میرے ساتھ ہے جس دن کال دے دی لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔قوم کو آخری کال دینے کا معاملہ ستمبر سے آگے نہیں جائے گا۔احتجاج کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اچھی خبر آگئی
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دیوار سے لگا رہے ہیں ۔حالات اس طرف جارہے ہیں کہ جو چند نام نہیں لینا چاہتا، وہ لے دوں۔ میں نے ہمیشہ صرف میرٹ کی بات کی ہے۔پوری کور کمیٹی کو کہہ دیا ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا۔پنجاب میں حکومت تبدیلی کی کوشش افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔جو مرضی ہوجائے سب اکٹھے ہوکر ڈٹ جائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آئے اس کے استقبال کیلئے تیار ہوں۔ نوازشریف کا ایسا استقبال ہوگا کہ یاد رکھے گا۔مریم نواز کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن میرا سب کچھ پاکستان میں ہے۔سکندر سلطان راجا پاکستان کا نہیں، ن لیگ کا چیف الیکشن کمشنر ہے۔