عمران خان کونااہل،مائنس کرنا اورجیل بھیجناممکن نہیں،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا، عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا، LCنہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟، سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہوگا، لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، صرف الیکشن ہی حل ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی، لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے، سیلاب نےPPP کی سیاست دفن کردی ہے، نواز شریف، شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا، عمران کو نااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں