روس نے یورپ کو گیس سپلائی کےلئے شرط رکھ دی
روسی صدارتی دفترکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس یورپ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹائے جانے تک یورپ کے لیے گیس سپلائی کو بحال نہیں کرے گا۔
دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے باعث روس نارڈ سٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم نہیں کر پا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لِزٹَرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیںلِزٹَرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں
روس نے پہلے کہا تھا کہ یورپ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن مرمت کےلئے بند کی جا رہی ہے۔
کریملن کے ترجمان نے کہا مغربی ممالک بشمول برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے ہماری کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کیونکہ مغربی کمپنیاں پائپ لائن کی مرمت کے لیے تیار نہیں۔
ترجمان کے مطابق مغربی ریاستوں کی پابندیوں کی وجہ سے گیس کی پمپنگ میں مسائل آ رہے ہیں۔
دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس کی مکمل فراہمی کا انحصار مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کو ہٹائے جانے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی
اس سے قبل 2 ستمبر کو روسی ادارے گیزپرام کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس سپلائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
روسی ادارے کے مطابق پائپ لائن کے ٹربائنوں میں خرابیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
اس کا کہنا تھا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کیونکہ مغربی کمپنیاں پائپ لائن کی مرمت کے لیے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے23 افراد ہلاک
نارڈ سٹریم لائن 1 یورپ کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے اور گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف یورپی ممالک کو توانائی بحران کا سامنا ہے