پٹرول مہنگا کرنےکیخلاف درخواست دائر،لاہورہائیکورٹ نےبڑاقدم اُٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں مافیا کےخلاف اکٹھا ہوکرانقلاب لانا ہے،عمران خان کا بھاولپور میں وکلاءکنونشن سےخطاب

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وکیل اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافہ کا طریقہ کار پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کل کی تقریر سے متعلق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے اہم ریمارکس

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کے لیے کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی اور اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں