اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی سےمتعلق ضابطہ اخلاق جاری

 یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

رجسٹرار آفس سے جاری سرکلرکے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ صرف رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے،اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کے علاوہ تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔ سرکلر کے مطابق15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی،ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے بارشوں اورسیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری کردی

سرکلر میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلاء باڈیز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس 5 ستمبر تک لسٹیں جمع کرائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10لاکھ ٹن گندم مقامی قیمت سےمہنگی درآمدکیےجانےکاانکشاف

کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے، لارجر بنچ 8 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں