الیکشن کمیشن کا عمران خان کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم
یوتھ ویژن نیوز( الیکشن کمیشن سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر پر عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ سےکٹوتی کرکےسیلاب فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ
Load/Hide Comments