وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحہ (ثاقب غوری سے ) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیرٹرانسپورٹ نے استقبال کیا۔ شہبازشریف امیر قطر تمیم بن حمد الثانی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

شہبازشریف نے ٹویٹ میں لکھا قطر کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ ملازمت سے برطرف

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ دوحہ کے اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطری حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں