پنجاب حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردے دیا،آبیانہ اورمالیہ معاف
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے
سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور وہاں تمام آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے تباہی ہی تباہی، صوبہ کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ان تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی۔ جس پر وہ کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج کے تعاون کی وجہ سے ہی لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جس سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نوجوانوں کے نام ہنگامی ویڈیو پیغام
چوہدی پرویز الہی نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ جو پانی تباہی کرتا ہوا ضائع ہو جاتا ہے اس پانی کو بھی محفوظ بنانےکی منصوبہ بندی کی جائے۔