پاکستان کامستقبل انسانی وسائل کی ترقی سےمنسلک ہے، شہبازشریف
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک ہے جس میں تعلیم، صحت اور انصاف پر توجہ مرکوز کی گئی ہو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس راستے سے ہٹانے والی کوئی بھی چیز عوام دشمن ہے.
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل
وزیراعظم نے کہا کہ تمام اصلاحات کو چاہے ان پر کتنا بھی وقت لگے اور وہ کتنی بھی تکلیف دہ ہوں صرف اسی نکتے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ یہی وہ میدان ہے جہاں سیاست میں مقابلہ ہونا چاہئے قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے گفتگو میں بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاﺅ، امداد اوربحالی کی کوششیں تیز کرنے پرزوردیاہے.
انہوں نے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ،بچاﺅ،امداد اوربحالی کی کارروائیوں پرتبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے بچاﺅاورامدادی کارروائیوں میں مدد دینے کے لئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی کیونکہ سندھ اوربلوچستان کے صوبوں کے درمیان رابطہ سڑکیں بند ہیں. بری فوج کے سربراہ نے وزیراعظم کوبتایا کہ انہوں نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کیلئے کمانڈرسدرن کمانڈکوخصوصی ہدایت جاری کی ہے دریں اثنا ایک اعلی سطحی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلو ں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں پر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں،خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے،عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا. وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے زرعی اصلاحات کے منصوبے پر زراعت سے متعلقہ 8 سب کمیٹیوں کی سفارشات پیش کی گئیں زرعی اصلاحات کے لیے سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل کی گئی ہیں .
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی مقامی سطح پر معیاری بیج کی پیداوار کے لیے زرعی تحقیقی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید مشینری اور قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی.
انہوں نے کہاکہ گندم کی فصل کی بوائی سے پہلے پیداوار میں فی ایکڑ یقینی اضافے کے اقدامات اٹھائے جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ زرعی پیداوار پر حکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے انہوں نے کہا کہ زرعی منصوبہ بندی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور کسانوں کو زراعت کے بین الاقوامی سطح پر رائج جدید طریقہ کار سے روشناس کروانے کے لیے جامع آگاہی مہم چلائی جائے.