اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

 یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حسین سے ) پاکستان مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لیگی رہنما رانا مشہود نے اپنے وکیل رانا اسد اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ 

یہ بھی پڑھیں : شہبازگل پرتشدد ،فواد چوہدری نے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیئے

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے زریعے ہوتی ہے۔ اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے ۔عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازگِل مشکل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نےحل بتا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں