شہبازگل پرتشدد ،فواد چوہدری نے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیئے

یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کردئیے۔

پی ٹی آئی کےمرکزی نائب صدور فواد چودھری، ڈاکٹر شیریں مزاری اور اسلام آباد کے صدرعلی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے، آرمی چیف

اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں عوام سے آج (20 اگست) کو شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے ثبوت جمع کروانے یا بیان دینے کا کہا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ تصویری ثبوت تھے جواسلام آباد پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی لگائی کہ شہباز گل کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔ جج صاحب نے جب پوچھا تششد کے بارے میں تو شہباز گل نے اپنی کمر دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کیس میں اہم پیش رفت،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا 

راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ  شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے۔ ہم نے اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے توقع ہے کہ یہ ثبوت جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے تو انصاف ہوگا۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کے معاملے پر انڈیپینڈنٹ لوگوں کو انکوائری سونپیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کی انکوائری پر کوئی یقین نہیں کرے گا، شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے شیریں مزاری، سعد رفیق اور مصطفیٰ نواز کھوکھر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ میں نے علی اعوان اور راجہ خرم نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے،عثمان ڈار شہباز گِل سے جیل میں ملے تھے، وہ بھی بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں