شہباز گل کا سانس بحال نا ہونے کی شکایت،ڈاکٹرزکا مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کے باعث ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق شہباز گل مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شہباز گل تشدد کیس،عمران خان کا آج ریلیاں نکالنے کا اعلان

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے شہباز گل کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی 8 روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز ہسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں