شہباز گل کیس میں اہم پیش رفت،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کیس میں محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےسیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے۔ سیشن کورٹ دوبارہ درخواست سنے اور میرٹ پر فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن سےپہلے ہی عمران خان کی کراچی میں بڑی کامیابی ملی گئی
واضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا میڈیکل کیا تھا۔ جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد ثابت نہیں ہوا اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں ہے۔ شہباز گل کے وکیل نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے دوران حراست ان کے مؤکل پر تشدد کیا ہے۔ تاہم میڈیکل رپورٹ میں ان کے دعوے کی نفی ہوگئی تھی۔
انہیں طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے لیجانا تھا۔ لیکن ذرائع نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اڈیالہ جیل حکام اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کررہے جبکہ شہباز گل بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے گریزاں ہیں۔ ہ شہباز گل کو میڈیکل کروانے کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جانا تھا۔ جو کہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔