پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر آصف زرداری برہم
یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے ) پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر سابق صدر آصف علی زرداری کاسخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے۔ تاہم اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت میں آنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا اور عوام کو ریلیف دینا ہی ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بات ہوگی۔
Load/Hide Comments