فیصل جاویدکاجلسےمیں عمران خان کیساتھ مذاق؟ ویڈیودیکھئے

یوتھ ویژن نیوز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی جلسے سے خطاب کیا جس کا  ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عمران خان کو خطاب کے لیے اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہیں تواسٹیج پر بلاتے ہوئے فیصل جاوید جوش خطابت میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ عمران خان نے ان سے دو سے تین مرتبہ مائیک لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے

تاہم یہ کلپ سوشل میڈیاپر مقبول ہے اور صارفین اسے ترکیہ کی مشہور’آئس کریم ٹرک‘ قرار دے رہے ہیں۔

فیس بک کے ایک پیج نے یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا فیصل جاوید، خان صاحب کے ساتھ مشہور ترک آئس کریم ٹرک کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیرمیں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں