مہنگائی کے ستائےعوام کے لیےبری خبر،بجلی مہنگی نہیں انتہائی مہنگی
یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) مہنگائی کے ستائے عوام پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بڑا بجلی بم گرادیا۔ بجلی صرف مہنگی نہیں انتہائی مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر زیادہ،وزارتیں کم،وفاقی کابینہ61 وزیروں سے تجاوز کرگئی
اس سے قبل مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق اب کیا جانے والا اضافہ بھی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments