تیرہ اگست کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے،عمران خان

 اسلام آباد (عمران قذافی سے )تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں قوم کو حقیقی آزادی بارے بتائیں گے اور آزادی کا جشن منائیں گے، جلسے میں قوم کو بتائیں گےحقیقی آزادی لیتے کیسے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کی بھی ہم حفاظت کریں گے۔

اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، 13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 12 ایس ایچ اوز معطل

عمران خان نے مزید کہا انصاف کا مطلب ہے کمزور اور طاقتور کے لیے ایک قانون، حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب انصاف کا نظام لوگوں کو آزاد کردے، آج ہماری جنگ انصاف لینے کے لیے ہے، عماد یوسف کو رات 2 بجے گھر سے اٹھایا گیا، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو گھرسے اٹھا لیا گیا، چھوٹی بچی روتی رہی، ہماری جدوجہد جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وفاق سے بڑی خبر

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی اسلامی فلاحی ریاست تھی، ہمارے نبی ﷺ نے تمام مذاہب کے لوگوں سے میثاق مدینہ سائن کیا تھا، دنیا دیکھی ہے رنگ و نسل، دین کی بنیاد پرنفرت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اللہ کا فرمان ہے دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں، ہمارے دین میں سب انسان برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام میں کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں، زبردستی لڑکیوں کو مسلمان کرنے کی مخالفت کریں گے، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے جانوروں کے معاشرے میں نہیں، 26 سال پہلے پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا تھا، ملک میں انصاف ہوگا تو تب ہی ملک آگے بڑھے گا، مدینہ کی ریاست میں مثالی انصاف کا نظام تھا، مدینہ کے مثالی نظام کی وجہ سے جو مسلمان نہیں تھے وہ بھی حصہ بننا چاہتے تھے، ہماری جنگ انصاف لینے کے لیے ہے، ہماری جدوجہد ایک چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، ایک چھوٹا سا ٹولہ چوری کرتا ہے اور کہتا ہے این آر او دو، یہ اربوں کی چوری معاف کرا لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں