دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، آرمی چیف
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشت گردی سے خطہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے، مؤثر ردعمل کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات عراقی نیوی کے سربراہ سے بات چیت کے دوران کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی امور پر گفتگو ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملاقات میں کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عراقی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں پاکستان اس کا اعتراف کرتا ہے۔
Load/Hide Comments