روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

احساس راشن رجسٹریشن کے لیے 8171 سروس کھول دی گئی

اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے) رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے، احساس نے احساس راشن رعایت کے تحت خاندانوں کے اندراج کے لیے 8171 سروس کھول دی ہے۔ وزیر اعظم  کی  معاون  خصوصی  سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا، "24 چھوٹے شہروں کے حالیہ فیلڈ دوروں کی کی بنیاد پر، ہم نے 8171 ایس ایم ایس سروس کو ان مستحق خاندانوں کے اندراج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کھولا ہے جن کی انٹرنیٹ تک محدود یا کوئی رسائی نہیں ہے۔”

ان دنوں جاری احساس راشن رجسٹریشن مہم کے تحت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس اور این بی پی کی ٹیموں کے ساتھ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 24 چھوٹے شہروں اور قصبوں میں جا کر مقامی کریانہ دکاندار، تاجر انجمنیں، ضلعی انتظامیہ، مقامی میڈیا اور عوام  کو احساس راشن پروگرام پر آگاہی فراہم کی  اور ان کی رائے بھی حاصل کریں۔

ماہانہ 50,000روپے سے کم کمانے والے خاندان احساس کے راشن پروگرام کے تحت خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے خاندان کا صرف ایک فرد جس کا سیل نمبر اس کے ذاتی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر جاری کیا گیا ہے وہ 8171 SMS سروس یا ویب پورٹل کے ذریعے اپنے خاندان کا اندراج کر سکتا ہے۔ 8171 کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے، خاندان کا مذکورہ فرد اپنا CNIC نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کر سکتا ہے۔ جبکہ کریانہ کے دکاندار صرف ویب پورٹل: https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کر سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے اس م کی بھی منظوری دی ہے کہ غیر ملکی مسافروں کے مستحق خاندانوں اور 31,500  روپے سے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین بھی احساس راشن رعایت  سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہر اہل خاندان کو آٹا، کوکنگ آئل یا گھی اور دالوں کی خریداری پر 1000 روپے  ماہانہ سبسڈی  فراہم  کی  جائیگی۔ کریانہ کی مقرر کردہ دکانوں پر آٹے پر 22 روپے فی کلو، دالوں پر 55 روپے فی کلو  اور کھانا پکانے کے تیل یا گھی پر 105 فی لیٹر فی کلو   سبسڈی  دی  جائیگی۔

خریدار خاندانوں اور کریانہ دکانداروں دونوں کے لیے اس پروگرام کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے اپنے اپنے شناختی کارڈ پر جاری کردہ موبائل سمز کا ہونا لازمی ہے۔ نیز، کریانہ کے دکانداروں کا بینک اکاؤنٹ نیشنل بینک آف پاکستان میں  ہونا  لازمی  ہے۔ نامزد کریانہ دکاندار اپنے سیل فونز میں ’موبائل پوائنٹ آف سیل‘ (mPOS) ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے جس کے ذریعے وہ اہل خریداروں تک سبسڈی پہنچا سکیں گے۔

حکومت سبسڈی کی رقم اور کریانہ کے دکانداروں کو 5-8% کمیشن براہ راست بینک کھاتوں میں دے گی۔ یہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے کہ وہ نقد پر مبنی لین دین سے الیکٹرانک لین دین کی طرف منتقل  ہوں، اپنے بینک اکاؤنٹ کھولیں، اور انٹرنیٹ سے چلنے والے آلات انسٹال کریں۔ ہر سہ ماہی میں لکی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی جس کے ذریعے گروسری اسٹورز مالکان کو موبائل فون، موٹر سائیکل یا نقد انعامات جیسے انعامات دیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com