غلام نہیں رہ سکتا،فیصلہ کرلیااب لڑوں گا،سابق وزیراعظم عمران خان

 لاہور(واصب غوری سے ) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔حقیقی آزادی کیلئے جان بھی قربان کرنا پڑی تو کروں گا میں غلام نہیں رہ سکتا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے۔یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے۔مجھے کوئی بھی قربانی دینا پڑے میں تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ بغیر وارنٹ اغوا کیا گیا ہے۔صفائی کا موقع دئیے بغیر بند کردیا گیا۔ شہباز گل نے اگر قانون توڑا ہے تو اسے جیل میں ڈالتے۔ کیا ملک میں کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا شہباز گل کے ڈرائیور کو مارا ، گاڑی کے شیشے توڑ دئیے گئے۔جب معاشرہ ظلم کے آگے جھک جاتا ہے تو تباہ ہوجاتا ہے۔25 مئی کو خواتین اور بچوں پر ظلم  کیا گیا، ان کا حساب بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں