ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرعمر خالد خراسانی افغانستان میں ہلاک

افغانستان ( ویب ڈسک ) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عمر خالد خراسانی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز  بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔

 ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں مقیم تھے اور مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔ 

کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ذرائع نے سینیئر کمانڈر عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پیر کو تنظیم کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر خالد خراسانی سمیت تحریک طالبان پاکستان کے تین عسکریت پسند افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تینوں عسکریت پسند افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع برمل میں سڑک کنارے بم کا نشانہ بنے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دیگر عسکریت پسندوں میں عمر خالد خراسانی کے داماد، حافظ دولت اور مولوی حسن شامل ہیں۔

عمر خالد خراسانی کا اصلی نام عبدالولی تھا اور ان کے سر پر امریکی حکومت نے 30 لاکھ ڈالرز انعام کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں