روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

فواد صاحب!اوقات تک نہ جائیں توآپ کیلئے بہترہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( واصب غوری سے ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے، اب قانون کے مطابق عملدرآمد ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرڈ ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال قبل جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ پی ٹی آئی 8 سال میں 11 مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اور 9 بار وکیل بدل چکے ہیں، انہوں ںے 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی پی ٹی آئی پر قانون کے دروازے بند ہوچکے ہیں،ان کا جھوٹ، فراڈ اور تماشا ختم ہوچکا ، آج یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں انہیں یہ باتیں آٹھ سال کے دوران الیکشن کمیشن میں کرنی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب ! احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com