صدر کا آرمی چیف سے رابطہ, بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر دوبارہ بات چیت
اسلام آباد ( ثاقب غوری سے ) صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق دوبارہ بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں پاکستان آرمی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر جائیں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments