پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنرکیخلاف قرارداد منظور کرلی

لاہور ( یاسر ملک سے ) پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے منظور کیا۔ قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابقہ حکومت کے سیکرٹری قانون کو اسمبلی کو دئیے جانے والے اختیارات کا واپس اسمبلی سیکریٹریٹ کو دئیے جانے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین محمد شفیع نے اجلاس 15 اگست بروز پیر دن ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں