پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی

اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے07 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں