سپریم کورٹ کےسینئرجج قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظرثانی درخواست (کیوریٹو ریویو) واپس لینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ قاضی فائزعیسیٰ ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبرجیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

ان کا کہنا تھاکہ کابینہ اور لا سیکرٹری نے بتایا یہ ریفرنس دائر کرنے میں کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی، یہ اُس وقت کے وزیر قانون اور شہزاد اکبر نے تماشہ کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان ذمہ داران کےخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے دائر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں