عمران خان کا اللہ کا شکر ادا کرنے اورآج جشن منانے کا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر طرح کی دھمکیوں اور بد کلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ کل (آج ) شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں