میں نےنہ آئین توڑا نہ غداری کی، جنہوں نے غداری کی ان پر آرٹیکل 6 لگائیں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد ( ثاقب غوری سے ) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ای وی ایم ،نیب کی سمری پر میری عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، جب سے یہ حکومت آئی ہے اس نے مجھے 74سمریاں بھیجیں، جن میں سے 69 سمریاں اسی دن دستخط کرکے بھجوا دیں۔

بطور صدر مملکت میری پاس اختیار نہیں کہ میں کسی کہوں کہ ڈائیلاگ کرو، یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیر اعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، بلاول بھٹو نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، امریکا پاکستان سے تعلقات ختم کرنا نہیں چاہتا ، غیر ملکی خط پر اگر تحقیقات کیں ہیں تو عوام میں لانا چاہئے۔

عارف علوی نے کہا کہ میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں، ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ کلئیر مینڈیٹ بہت ضروری ہے وقت کوئی بھی ہو، نیب ترمیمی بل، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور گرونرپنجاب سے متعلق سمریاں میں نے روکیں ، ان سمریوں کو روکنے پر مجھے کسی طرف سے کوئی دباو نہیں تھا۔ میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے اس لئے ان چند سمریوں کو میں نے روکا، عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے،عمران خان سے آخری بات تب ہوئی تھی جب گورنر پنجاب کا ایشو ہوا تھا، تمام فریق راضی ہوں تو پریذیڈنٹ ہاوس کردار ادا کرسکتا ہے، ڈائیلاگ اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریق راضی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں