جج صاحبان کو جانبدار قرار دینا توہین عدالت ہے، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد (ثاقب غوری سے ) – بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جج صاحبان کو جانبدار قرار دینا توہین عدالت ہے۔
سوموار کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے پر تنقید کی جاسکتی ہے، جو کہنا ہے عدالت کے سامنے کہیں، جائز تنقید پر قدغن نہیں، عدلیہ پر تنقید قابل مذمت ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ جب طرح کی استدعا ہو تو شک یہ ہوتا ہے کہ دوسری سائیڈ کے پاس کوئی قانونی جواز، کوئی بحث نہیں ہے کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک فل بینچ کا تعلق ہے یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے، بہت سارے فیصلے ہیں جن پر فل کورٹ نہیں بنایا گیا۔ کہا کہ عدالت کے باہر اس طرح کی استدعا نہایت غیر مناسب ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عدالت کو پتہ ہے کہ پنجاب کا بحران پورے پاکستان، ہماری معیشت کو متاثر کررہا ہے، اس لیے اس کا فیصلہ جلد ازجلد ہونا چاہئے۔
Load/Hide Comments