عمران خان کی ہر تقریر نا اہل ہونے کا ثبوت ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (قاری عاشق حسین سے ) – وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا پی ٹی آئی نے عمران خان کی براہ راست سر پرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی۔ اس مہم سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments