لوٹوں اورانکےخریداروں کونشان عبرت بنائیں گے،چوہدری پرویزالہیٰ

لاہور (یاسر ملک سے ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام لوٹوں اور ان کے خریداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے، آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا، ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کا ویژن ،انتھک محنت اور اسٹریٹجی انشااللہ آج رنگ لائے گی۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک موجودہ سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتا ہے،عمران خان نے جرات سے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی، 3 ماہ سے عوام پر پیٹرول، بجلی اور گیس کے بم گرانے والی امپورٹڈ حکومت سے عوام آج حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اج اپنے ووٹ کی طاقت سے پنجاب کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ کر دیں گے، عوام کا فیصلہ آنے کی دیر ہے، ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی، الیکشن کمیشن نے پارسائی کے دعوے تو بہت کیے ہیں، لیکن اس کا امتحان آج ہوا ہے، تمام ملکی اورغیرملکی سروے اور میڈیا رپورٹیں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کی پیشگوئی کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں