ضمنی الیکشن، پاک فوج نے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(واصب غوری سے )،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان انتخابات میں فرائض سرانجام دیں گے۔
بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات میں قیام امن کے لئے ذمہ داریاں نبھائیں گے،
ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کے دستے کیو آر ایف فرائض سرانجام دینگے۔
پاک فوج کے دستوں نے تیسرے درجے کے جواب دہندگان کے طور پر متعلقہ علاقوں میں انتہائی حساس مقامات کی چھان بین کی.
دستوں کی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چھان بین کی۔
Load/Hide Comments