ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کیلئے الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق جاری کر دیے

اسلام آباد (ثاقب غوری سے ) – پنجاب میں ضمنی انتخاب، پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایجنٹ کے پاس اختیار نامہ اور اصلی قومی شناختی کارڈ موجود ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے ووٹر پر پولنگ ایجنٹ اعتراض کر سکتا ہے۔ انتخابی فہرست میں نام درج نہ ہونے پر پولنگ ایجنٹ اعتراض کر سکتا ہے۔ پولنگ ایجنٹ کو لازمی طور پر پریذائیڈنگ افسر سے فارم 45 کی کاپی حاصل کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں