الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پنجاب اسمبلی میں 2ووٹ کم ہوگئے
لاہور (مبشر بلوچ سے ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ن لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا، فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل نیازی کا استعفی 22 مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔واد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ بہاولنگرسے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہو گی
Load/Hide Comments