پی ٹی ائی کوبڑی فتح مل گئی، 40 لاکھ زندہ لوگوں کومردر قرار دے دینے پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا

للاہور( یاسر ملک سے ) اہور ہائیکورٹ نے ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیدیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیٹا آپریٹر کی غلطی سے 40 لاکھ لوگوں کو فوت شدگان لکھا گیا، ووٹر لسٹ پر بھی غلطی سے 2 جون کی تاریخ پرنٹ کردی گئی تھی، ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے درست کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں