لوٹوں کو 17 جولائی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے: عمران خان
جھنگ ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانے والے غدار، قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، 17 جولائی کو لوٹوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، دھاندلی کی کوشش کے باوجود مخالفین کو شکست دیں گے، 17 جولائی کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
جھنگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث پہچنے میں تاخیر ہوئی جس پر معذرت چاہتا ہوں، یہاں اس لیے آیا ہوں کیونکہ ہمارا نمائندہ لوٹا ہوگیا ہے، بچے بھی جان چکے ہیں کہ لوٹا کون ہوتا ہے، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، پاکستان کے عوام غیرت مند ہیں، لوٹا صرف وہ نہیں جو غسل خانے میں استعمال ہوتا ہے، ضمیر کا سودا کرنے والا بھی لوٹا ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments