ملالہ یوسف زئی کو شوہر کی جانب سے 25 ویں سالگرہ کی مبارکباد

ملالہ کے شوہر عصرملک نے انہیں ان کی سالگرہ پرمبارک باد کاا پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا روشنی قراردیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی اورملالہ کی دو تصاویر کے ساتھ عصر نے لکھا ہے میری زندگی کے حاصل سب سے زیادہ پر لطف ، سمجھدار اور خوبصورت شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو۔ جہاں بھی داخل ہوتی ہو وہیں اجالا ہوجاتا ہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس اجالے کو قریب سے دیکھتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں