گیس کی عدم فراہمی پر ملیں بند ہوجائیں گی: چیئرمین اپٹما
ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 جون سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث 100 سے زائد ملیں بند ہوچکی ہیں: پریس کانفرنسفوٹو فائل ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 جون سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث 100 سے زائد ملیں بند ہوچکی ہیں: پریس ک
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین نے گیس کی عدم فراہمی پر ملیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اپٹما کے چیئرمین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 جون سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث 100 سے زائد ملیں بند ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس بحال نہ ہوئی تو پنجاب کی تمام ٹیکسٹائل ملیں بند ہوجائیں گی لہٰذا حکومت سے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ انڈسٹری بند کرنے سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوجائےگا اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، اس طرح معیشت نہیں چل سکے گی۔
Load/Hide Comments