کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

کراچی: بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جس کے باعث دو جگہوں سے ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا ہے۔

پاکستان ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹھٹھہ کے قریب کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک جھمپیر اور میٹنگ اسٹیشن کے درمیان دو جگہوں سے پانی میں بہا ہے ریلوے حکام کی جانب سے علامہ اقبال ایکسپریس کو جھمپیر کے قریب روک لیا گیا ہے جب کہ عوام ایکسپریس کوٹری ریلوے اسٹیشن پہ روکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں