روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

ویڈیو بنا کر رکھی ہے، مجھے کچھ ہوا تو سب سامنے آجائیگا، قوم کو بتائیں گے ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو بنا کرمحفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو ویڈیو میں سب سامنے آجائے گا، قوم کو بتائیں گے کہ ذمہ دار کون ہے؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان میں 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکہ خوش نہیں تھا کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جا رہےتھے۔

عمران خان نے کہا کہ آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، ان لوگوں نے 30 سال کے دوران صرف منی لانڈرنگ کی ہے، دنیا بھر میں آصف علی زرداری کو مسٹرٹین پرسنٹ کہا گیا، نواز شریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، ان کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہا تھا، کورونا کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کیا گیا، آج اس حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ان لوگوں نے ہماری حکومت گرانے کے لیے این آر او حاصل کیا، ہمارے دور میں آئی ٹی کے شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا نظریہ پیسہ ہے، سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے، ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظراندازکر کے بھارت سےدوستی کرلیں گے ، یہ امریکہ کواڈے بھی دیں گے اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر نہیں روکی جا سکتی، یہ لوگ ملک کو انارکی کی طرف لے کے جا رہے ہیں، یہ بتائیں سوشل میڈیا کا منہ کیسے بند کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ لاہور لبرٹی چوک پر لوگوں پر شیلنگ کی گئی،مجھے سب پتہ ہے کس نے کیا کیا؟

سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ کیوں جلدی نہیں ہوا؟ کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے کے اہل ہیں؟ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد امیدواروں نے ڈر کی وجہ سے حصہ نہیں لیا، 30 سال سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار میں ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے میں دونوں جماعتوں کا ہاتھ ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے آج بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے، آصف زرداری آج ملک میں ایسے گھوم رہا ہے جس طرح بادشاہ ہو، شہبازشریف اور حمزہ پر 16 ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز نے کہاکہ لندن تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں چار چار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com