حکومت نے پیٹرول بم کے بعد مہنگائی میں پسے عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا مہنگی، گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 کا ہو گیا
پی ڈی ایم حکومت نے پثرول کی بمباری کے بعد مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر ایک اور ایل پی جی بم بھی گرا کر ظلم کی انتہا کردی۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔
جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء کیلئے ہے۔
Load/Hide Comments